05 مارچ ، 2013
لاہور…لاہور میں ایک اسکول وین نہر میں جا گری،خوش قسمتی سے بچوں اور وین ڈرائیور کو گزند نہیں پہنچی اور انہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واپڈا کی ایک وین کا ڈرائیور 6بچوں کو لیکر اسکول جا رہا تھا،تاج پورہ کیقریب سڑک پار کرنے والے بچے کو بچاتے ہوئے وین بے قابو ہو کرنہر میں لْڑھک گئی،راہ گیروں اور مقامی لوگوں نے بَروقت کارروائی کرکے بچوں اور ڈرائیور کو نکال لیا،خوش قسمتی سے تمام بچے اور وین ڈرائیور زخمی ہونے سے بچ گئے،ریسکیو حکام نے وین نہر سے نکال لی۔