05 مارچ ، 2013
کراکس…وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز پر سانس کی تکلیف کا ایک اور حملہ ، حالت بگڑ گئی ،وینزویلا کے وزیر مواصلات نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ہوگوشاویز کے پھیپھڑوں میں انفیکشن خراب ہوگیا ہے جس کے باعث صدرشاویز کا مدافعتی نظام کمزور ہوگیا ہے ۔58سالہ شاویز 18 فروری کو کیوبا میں چوتھی بار سرجری کروا کر ملک واپس لوٹے تھے۔ شاویز میں پہلی بار کینسر کی تشخیص 2011 میں ہوئی تھی ۔