Time 19 فروری ، 2025
پاکستان

وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر تبادلہ خیال
منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات  کی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قریبی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنےکےعزم کا اعادہ کیا۔

 وزیر اعظم نے تجارت، آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی، داعش اور فتنہ الخوارج کے خلاف تعاون جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر نٹالی بیکر کا کہنا تھاکہ نئی انتظامیہ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرے گی۔

مزید خبریں :