20 فروری ، 2025
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم سمیت کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹرز جتنی محنت اشتہارات میں نظر آنے پر کرتے ہیں اتنی ہی پریکٹس کرنے پر لگائیں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جس سرجری کا ذکر کیا تھا وہ تو کہیں نظر نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کی انجری کے بعد نسیم شاہ سے امیدیں ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ دل تو پاکستانی ہے، امید ہے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔