05 مارچ ، 2013
لاہور…بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزرا آج نوازشریف سے ملاقات کرینگے،ذرائع کے مطابق نوازشریف سے ملاقات کرنیوالوں میں پی پی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہ نماوٴں میں لشکری رئیسانی، ہمایوں کرد، سابق وزیر طاہرمحمود جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان میں اسماعیل گجر اور چودھری رفعت بھی شامل ہیں اور قومی امکان ہے کہ یہ ارکان آج نواز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔