05 مارچ ، 2013
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کی نااہلی کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،درخواست گزار ملک اشفاق نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کی ڈگری کو چیلنج کر رکھا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک ریاض کی جعلی ڈگری پر انہیں نااہل قرار دے کر ان سے تمام مراعات واپس لی جائیں ،عدالت عالیہ کے روبرو رکن پنجاب اسمبلی خواجہ اسلام کی نااہلی کیس کی بھی سماعت کی گئی ،درخواست میں خواجہ اسلام کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا ہے ،،عدالت نے سماعت 14مارچ تک ملتوی کر دی۔