دنیا
05 مارچ ، 2013

شما ل مشرقی امریکا میں برف کا طوفان، نظام زندگی مفلوج

واشنگٹن…امریکا کے شما ل مشرقی علاقے برف کے طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ تیز ہواوٴں کیساتھ برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ریاست نارتھ ڈیکوٹا میں ہر شے برف سے مکمل طور پر ڈھک گئی ہے۔حد نظر انتہائی کم ہونے سے کئی گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں۔راستوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :