Time 21 فروری ، 2025
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے کے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کے نئے سسٹم بنائے جائيں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب انکلوسِو سٹیز پروگرام کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے نفاذ اور تمام بڑےشہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ان شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، بارشی پانی کےنکاس اور گلیوں کی فرش بندی سمیت دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

شہروں میں سیوریج بائی پاس اور ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کے علاوہ بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے اسٹوریج ٹینک بنانے کا فیصلہ کیاگیا،ان ٹینکوں میں ذخیرہ شدہ پانی آبپاشی اور دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیاجائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر صوبائی حلقے میں 30، 30 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی بھی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماڈل ویلیج بنانے کی منظوری بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبے کے 15کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔

مریم نواز نے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا پلان بھی طلب کر لیا۔

مزید خبریں :