پاکستان

اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر ایف 10 میں این جی او پتن کا آفس سیل کردیا

اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر ایف 10 میں این جی او پتن کا آفس سیل کردیا
این جی او پتن کو 2019 میں تحلیل کردیا گیا تھا اور پتن کے تحلیل کرنے کو آج تک کسی عدالت نے منسوخ نہیں کیا: ضلعی انتظامیہ— فوٹو:فائل

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 10 میں این جی او  پتن کا آفس سیل کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق این جی او پتن کو 2019 میں تحلیل کردیا گیا تھا اور پتن کے تحلیل کرنے کو آج تک کسی عدالت نے منسوخ نہیں کیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این جی او پتن غیرقانونی طور پر اپنے معاملات چلارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کوڈوزیئر اور خط بھیجا تھا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کو الیکشن 2024 سے متعلق غیر سرکاری تنظیم پتن کی رپورٹ بھی بھجوائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈوزیئر میں انتخابی دھاندلی سے متعلق تفصیلات منسلک کی گئی ہیں اور چیف جسٹس کو بھجوائے گئے خط اور تفصیلات کو بھی آئی ایم ایف وفد کو بھجوایا گیا ہے۔

مزید خبریں :