23 فروری ، 2025
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا پلان بتادیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنا آسان نہیں ہوتا، ہم نے یہاں بہت میچز کھیلے ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے ، اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔
دوسری جانب بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے کہا کہ آج کےمیچ کا پلان سادہ ہے،لائن و لینتھ پر بولنگ کرنا ہدف ہے۔