کاروبار
05 مارچ ، 2013

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل منظور ، 32 لاکھ ٹیکس چور نیٹ میں آسکیں گے

 ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل منظور ، 32 لاکھ ٹیکس چور نیٹ میں آسکیں گے

اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل منظور کرلیا ہے جس سے 32 لاکھ ٹیکس چور ٹیکس کے دائرے میں آسکیں گے۔ اسکیم کے ذریعے تین مہینوں میں 70 ارب روپے جمع ہوسکتے ہیں۔خواجہ سہیل منصور کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر ایم کیو ایم نے بائی کاٹ کیا۔ جس پر صدارت رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کو دے دی گئی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا قانون کثرت رائے سے اسکیم کا بل منظور کرلیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے بتایاکہ اسکیم کے ذریعے 32 لاکھ ٹیکس نادہندگان اگر 40 ہزار روپے اور اثاثوں کی مالیت کا ایک فی صد جمع کرائیں تو یہ قانونی حیثیت اختیار کرجائیں گے۔ ورنہ دوسرے مہینے انہیں 50 ہزار روپے اور اثاثوں کا سوا (1.25) فی صد جمع کرانا ہوگا۔ جبکہ تیسرے مہینے 60 ہزار روپے اور اثاثوں کی مالیت کا ڈیڑھ فی صد جمع کراکر ان کے اثاثے قانونی ہوسکتے ہیں۔ چوتھے مہینے ان کا قومی شناختی کارڈ بند ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ اس اسکیم کے تحت 70 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوسکتا ہے۔ قانون اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ پہلے ہی اس اجلاس کی منظوری دیچکی ہے

مزید خبریں :