Time 25 فروری ، 2025
پاکستان

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا
مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی: وزیراعلیٰ پنجاب__فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی، ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے، چلڈرن اسپتال لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42 لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔

مزید خبریں :