25 فروری ، 2025
صدر مملکت آصف زرداری سے گورنرہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پارلیمانی پارٹی پنجاب کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے اور بتایاکہ انتظامی معاملات میں پیپلزپارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، مسلم لیگ ن ترقیاتی فنڈزکی تقسیم پرپی پی رہنماؤں کو نظرانداز کر رہی ہے۔
صدر مملکت نے کہاکہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پرعملدرآمد نہیں ہورہا، پیپلزپارٹی کے رہنما آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔
ایم پی اے ممتازچانگ نے صدر مملکت کو کچے میں ڈاکوؤں کی بڑھتی وارداتوں سے متعلق بتایا۔ آصف زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ ارکان پنجاب اسمبلی کے مسائل سے متعلق وزیراعظم سے بات کروں گا۔