06 مارچ ، 2013
کراچی…چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں بد امنی کی پولیس کیساتھ رینجرز بھی برابرکی ذمہ دارہے،انہوں نے یہ ریمارکس کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان کو ساڑھے 11بجے پیش ہونے کابھی حکم دیاہے۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ آئی جی اور دیگرافسران کو اگرشرم ہوتی تو عہدے سے ہٹ جاتے۔سپریم کورٹ نے ایس ایس پی راوٴ انوار کو فوری طورپرمعطل کرنے کا حکم دیتے ہو ئے کہا کہ جوایس پی بکتربند میں گھومتا ہو وہ عوام کو کیسے تحفظ دے سکتا ہے۔حکومتی وکیل انور منصور خان سے مکالمہ ہوا کہ ہم نے فیصلہ دیاکہ آپ خودعمل کریں لیکن آپ نے ایسانہیں کیا،اگرہم اکتوبرکے فیصلے میں حکومت تحلیل کردیتے تو سب ٹھیک ہوجاتا۔