06 مارچ ، 2013
کراچی…سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کئے جانے کے بعد ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں،جہاں کراچی بد امنی کیس کی سماعت جا ری ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ کراچی میں بد امنی کی پولیس کیساتھ رینجرز بھی برابرکی ذمہ دارہے جس کے بعد ڈی جی رینجرز کو طلب کر لیا تھا۔