پاکستان

سعودیہ، امارات سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل، وجہ بھی سامنے آگئی

سعودیہ، امارات  سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل، وجہ بھی سامنے آگئی
فوٹو: فائل

کوریا، سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ 3 زیرحراست ہیں۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان میں 4 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای اور ترکیے سے رہائشی پرمٹ زائد المیعاد ہونے اور دیگر الزامات پر 3 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں سزا پوری ہونے اور دیگر الزامات پر 21 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر عمان اور قطر سے 2 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔


مزید خبریں :