06 مارچ ، 2013
کراچی…آل کراچی تاجراتحاد نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ہڑتال کرنے کے بجائے حکومتی ایوانوں پردھرنے دے۔ آل کراچی تاجراتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومتی ایوانوں کا گھیراوٴ کرے تو تاجر برادری حمایت کرے گی،تاجر برادری شہر میں امن کیلئے ایم کیوایم کے ہر احتجاج کی حمایت کرتی ہے۔