06 مارچ ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بدھ کی سہ پہر اعلان کردہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کا ل فیصلہ واپس لے لی ہے۔بدھ کی رات ارکان رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل واپس لے لی ہے۔انھوں نے کہا کہ احتجاج کے آئندہ لائحہ عمل سے قوم کو جلد آگاہ کرینگے،پرامن احتجاج جاری رہے گا۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی رضاہارون نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے رضاکارانہ ہڑتال کے حوالے سے رابطہ کمیٹی نے نظر ثانی کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یہ کال واپس ضرور لی ہے البتہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے اس اقدام سے یہ مطلب نہ لیا جائے کہ ہم نے اپنے مطالبات سے دستبردار ہورہے ہیں۔۔ہمارے مطالبات وہی ہیں کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے ، انکے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرین کی مکمل بحالی اور آبادی کاری کی جائے۔