دنیا
07 مارچ ، 2013

واشنگٹن:برف باری کے باعث دفاتر اور اسکول بند،2ہزار پروازیں منسوخ

واشنگٹن:برف باری کے باعث دفاتر اور اسکول بند،2ہزار پروازیں منسوخ

واشنگٹن....برفانی طوفان کے ٹکرانے سے پہلے ہی دارالحکومت واشنگٹن بند ہو گیا۔امریکا میں برف کے طوفان کا رخ مشترقی ریاستوں کی طرف ہوگیا۔ شدید برف باری کی وجہ سے امریکا کے مختلف ایئرپورٹس پر تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ 9ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد گھروں اور کاروبار کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاوس میں معمول کی پریس بریفنگز بھی منسوخ کردی گئیں۔برفانی طوفان کے پیش نظر وفاقی حکومت نے واشنگٹن میں اپنے 3لاکھ 75 ہزار ملازمین کو گھروں پر رہنے حکم دیا ہے اور کئی اسکول ،کاروباری مراکز اور دیگر ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاوس نے معمول کی پریس بریفنگ بھی منسوخ کر دی ہیں۔ واشنگٹن ،فلاڈیلفیا اور نیویارک کے مختلف ایئرپورٹس پر 2ہزار پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ ریاست ورجینیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اب تک مختلف علاقوں میں 20 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکا کی 9 ریاستوں میں شدید برف باری کے باعث درخت گرنے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ جانے سے تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار گھروں اور دکانوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :