09 مارچ ، 2025
کتاب و سنت کی روشنی میں
سوال: بیماری کی وجہ سے روزہ رکھا نہ جاسکے تو کیا بیمار کے لیے روزہ معاف ہے یا اس کا کوئی کفارہ ہے؟ کفارے میں کھانا کھلانا بہتر ہے یا پیسے دے دینا کافی ہے؟
جواب: اگر کوئی ایسی بیماری ہو کہ اس کے دور ہونے کی توقع نہ ہو تو ایسے بیمار کے لیے روزے معاف نہیں ہے۔
لیکن ہر روزے کے بدلے فدیہ ادا کرنا ہوگا اور فدیہ یہ ہے کہ ایک روزے کے بدلے ایک مسکین کو ایک پورے دن کا کھانا کھلانا ہوگا۔
یعنی صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا کسی ضرورت مند مسکین کو کھلا دیا جائے یا اتنی رقم دے دی جائے جس سے وہ کھانا کھا سکے۔
فدیہ کے لیے روزہ دار ہونا ضروری نہیں بلکہ مسکین، محتاج اور ضرورت مند کو فدیہ کی رقم دے دی جائے اور اگر بیماری عارضی ہے تو تندرستی کے بعد ان روزوں کی قضا رکھنا ضروری ہے۔