Time 11 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی میں آج اور کل موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آج اور کل موسم کیسا رہے گا؟
فوٹو: فائل

کراچی میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل اور بدھ کو پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

البتہ 13 یا 14 مارچ سے درجہ حرارت میں قدرے کمی کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ آج پنجاب ،خیبرپختونخوا ، شمالی بلو چستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :