07 مارچ ، 2013
لاشاری…شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں مر کزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے علاوہ ، سراج تالپور،سجاد تالپور ،غلام مرتضیٰ لاشاری شامل ہیں۔ ملزمان نے فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد صحت جرم سے انکار کیاہے۔ گواہان کو کل عدالت میں طلب کر لیاگیا ہے۔