کھیل
07 مارچ ، 2013

تھرو بال ،سری لنکا کے خلاف سیریز اور نیشنل چمپئن شپ ملتوی

 تھرو بال ،سری لنکا کے خلاف سیریز اور نیشنل چمپئن شپ ملتوی

کراچی…کراچی کے خراب حالات کی وجہ سے پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے سری لنکا کے خلاف سیریز اور نیشنل چمپئن شپ ملتوی کردی۔ سری لنکن حکومت نے ٹیم کراچی بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔سری لنکا کی 16رکنی ٹیم کو رواں ماہ تین میچ کی سیریز کھیلنے کراچی آنا تھا، لیکن کراچی کے موجودہ حالات کے سبب سری لنکن حکومت نے ٹیم کراچی بھیجنے سے صاف انکار کردیا،سری لنکن حکام نے موقف اختیار کیا کہ وہ کھلاڑیوں کی جانوں کو کسی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں کا کہنا ہے کہ سری لنکن سیریز کے ساتھ ساتھ نیشنل تھروبال چمپئن شپ بھی ملتوی کردی گئی ہے، دیگر شہروں کی ٹیمیں کراچی آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ،خراب حالات کی وجہ سے تین دن میں دو انٹرنیشنل سیریز اور چار نیشنل سطح پر ہونے والے ایونٹس ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :