Time 15 مارچ ، 2025
پاکستان

سرمدعلی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر منتخب

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیےکے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کے لیے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔ 

اعلامیے کے مطابق  سرمد علی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر منتخب ہوگئے۔

ناز آفرین سہگل سینیئر نائب صدر، شہاب زبیری اے پی این ایس کے نائب صدر، اطہر قاضی سیکرٹری جنرل، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :