Time 26 مارچ ، 2025
کھیل

دل کا دورہ پڑنے کے بعد سابق بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال کی طبیعت اب کیسی ہے؟

دل کا دورہ پڑنے کے بعد سابق بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال کی طبیعت اب کیسی ہے؟
تمیم اقبال کو گزشتہ شب ڈھاکا سٹی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا، بنگلا دیشی میڈیا۔ فوٹو فائل

سابق کپتان بنگلا دیش کرکٹ ٹیم تمیم اقبال کی صحت میں میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمیم اقبال کو گزشتہ شب ڈھاکا سٹی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا، صحت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے تمیم اقبال کو ڈھاکا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ تمیم اقبال کو دل کا دورہ ڈھاکا سٹی سے باہر ساور کے علاقے میں میچ کے دوران گراؤنڈ میں دل کا دورہ پڑا تھا، تمیم اقبال کو فوری طور پر گراؤنڈ سے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

تمیم اقبال کی ایمرجنسی میں کی جانے والی انجیو پلاسٹی کے بعد 48 گھنٹے اہم قرار دیے گئے تھے تاہم بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے تمیم اقبال کی صحت مین تیزی سے بہتری آنے کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمیم اقبال ڈاکٹر کی زیر نگرانی رہیں گے، انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے، اگلے چند روز میں دوبارہ تمیم اقبال کی صحت کے حوالے سے مکمل معائنہ ہوگا۔

مزید خبریں :