Time 25 مارچ ، 2025
کھیل

تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، بنگلادیشی کرکٹر کیلئے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار

تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، بنگلادیشی کرکٹر کیلئے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار
تمیم اقبال کو گزشتہ روز ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ایمرجنسی میں مقامی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی/ فائل فوٹو

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹر تمیم اقبال اب ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم اگلے 24گھنٹے اب بھی اہم ہیں، تمیم انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔

مقامی  میڈیا کا بتانا ہے کہ تمیم اقبال نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی اور حکومتی سطح پر تمیم کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے بعد تمیم اقبال گراؤنڈ میں ہی کوما میں چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو گزشتہ روز ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی ایمرجنسی میں مقامی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

مزید خبریں :