Time 27 مارچ ، 2025
پاکستان

سیاسی ٹیم بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کا لائحہ عمل دینے میں ناکام ہے: فیصل چوہدری

سیاسی ٹیم بانی پی ٹی آئی کو باہر لانے کا لائحہ عمل دینے میں ناکام ہے: فیصل چوہدری
سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو جو انڈرٹیکنگ دی اس کابانی پی ٹی آئی کو بھی نہیں پتا، فیصل چوہدری/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سابق وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی ٹیم میں تجربے کی کمی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ سیاسی ٹیم  بانی کو باہر لانے کا لائحہ عمل دینے میں ناکام ہے، عید کے بعد سڑکیں کیسے گرم ہونگی؟ سیاسی لوگ خود تو آتے نہیں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے پوچھیں گے کہ ان کے خلاف کیا کان بھرے گئے ہیں؟ اس واردات کو آسانی سے نہیں جانے دینگے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو جو انڈرٹیکنگ دی، اس کا عمران خان کو بھی نہیں پتا، انہوں نے عدالت میں پارٹی کے ہاتھ کاٹ کر بھی دے دیے پھربھی بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی۔ 

واضح رہے کہ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ روز لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :