28 مارچ ، 2025
آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کیٹ میک نامارا غزہ میں جاری نسل کشی پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خطاب میں آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کیٹ میک نامارا نے کہا کہ جب ان کا بچہ ان کے پاس سکون سے سو رہا تھا تو انہوں نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبے تلے دبے زخمی فلسطینی بچوں کی تصاویر دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کے پاؤں ملبے سے باہر نکل رہے تھے۔
آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ غزہ میں عام شہریوں پر اندھا دھند اسرائیلی بمباری کو دیکھنا ایک دردناک احساس ہے۔
خطاب کے دوران آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ رو بھی پڑیں۔
واضح رہے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔