29 مارچ ، 2025
’ارتھ پیپل گلوبل‘ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات دوست اقدامات کے حوالے سے سروے جاری کردیا۔
’ارتھ پیپل گلوبل‘ کی سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 59 فیصد عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات دوست اقدامات کو سراہا۔
سروے میں 64 فیصد شہریوں نے جنگلی حیات کے قوانین میں بہتری کو تسلیم کیا اور 70 فیصد شہریوں نے پنجاب حکومت کے اقدامات میں رضاکارانہ شمولیت پر آمادگی ظاہر کی۔
سروے کے مطابق شہریوں نے جنگلات کی کٹائی، جانوروں کے مسکن کی تباہی، موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کو جنگلی حیات کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ۔