29 مارچ ، 2025
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔