08 مارچ ، 2013
ناظم ِاعلیٰ جمعیت اہلحدیث حافظ ابتسام الٰہی ظہیر کا کہنا ہے کہ ملک میں لاقانونیت اور بد امنی عروج پر ہے لیکن حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھر نے میں مصروف ہیں۔ مرکزاہلحدیث لارنس روڈ پر خطبہ جمعہ اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ ابتسام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی صرف شریعت کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے متحدہ دینی محاذ بھر پور جدوجہد کرے گا اور نفاذ اسلام کے حوالے سے جو جماعت بھی تعاون پر آمادہ ہوگی اس کو ساتھ ملایا جائے گا۔