پاکستان
08 مارچ ، 2013

لاہور ہائی کورٹ : میٹروبس منصوبے کے خلاف دائر درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ : میٹروبس منصوبے کے خلاف دائر درخواست مسترد

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے میٹروبس منصوبے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ چند دنوں میں اسمبلیوں کی مدت ختم ہو رہی ہے ،کس کے خلاف کارروائی کی جائے،لاہور کے شہری ملازم حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ پنجاب حکومت نے میٹروبس جیسے ناکام منصوبے پر قومی خزانے سے پچاس ارب روپے خرچ کر دیے مگر اس کے باوجود تکنیکی طور پر منصوبہ قابل عمل نہیں، درخواست گزار کے مطابق یہ رقم تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خرچ کی جانی چاہیے تھی لہٰذا عدالت میٹروبس منصوبے کا نوٹس لے ،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دی ۔

مزید خبریں :