08 مارچ ، 2013
کراچی…تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے وفدنے ملک میں جاری دہشت گردی کاشکارہونیوالے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی اورعلامہ سیدقمرحیدرزیدی کے ہمراہ آنے والے تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات کی۔اس موقع علامہ سیدقمرزیدی نے کہاکہ الطاف حسین نے ثابت کردیاہے کہ وہ حقیقتاًمظلوموں کے قائدہیں۔تحریک نفاذفقہ جعفریہ ہرطرح ایم کیوایم کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ وفدکے ارکان نے عباس ٹاوٴن بم دھماکہ کے شہداء کی مغفرت،ان کے بلنددرجات اورتمام زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی۔