پاکستان
08 مارچ ، 2013

شاہ رخ جتوئی کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹج جیو نیوز کو موصول

شاہ رخ جتوئی کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹج جیو نیوز کو موصول

کراچی…شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے ملک سے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹج جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے کلوز سرکٹ کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں سرخ کیپ پہنے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو اپنے بھائی کے ساتھ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاونج میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔ ملزم شاہ رخ جتوئی نے خلیجی امارات ایئرلائن کے ذریعے سفر کیا۔ ٹکٹ پر اس کا نام سید ایس تحریر تھا۔ جبکہ ایمیگریشن کیلئے دستاویزات پر خیبر پختونخوا کے ایک شخص کا پاسپورٹ نمبر ڈالا گیا۔ فوٹیج میں شاہ رخ جتوئی کو فرار میں مدد کرنے والے سرکاری ملازمین کو بھی کو دیکھا جا سکتاہے۔

مزید خبریں :