پاکستان
08 مارچ ، 2013

فوج کے 29 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

فوج کے 29 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 29 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی کیلئے کل 190 بریگیڈیئرز کو زیر غور لایا گیا۔ بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے 29 فوجی افسران میں سرفراز ستار، محمد نعیم اشرف، ہمایوں عزیز، قاضی محمد اکرام احمد ،سید شفقت اصغر ، محمد ہمایوں سلیم، بلال اکبر، فرحت عباس ثانی ،محمد اجمل اقبال ، انوارالحق چوہدری ، محمد افضال ، فہیم العزیز ، ندیم رضا ، محمد طیب اعظم ،آفتاب خان، شیر افگن، عامر اسلم خان، عابد اعجاز ، انجم عنایت ، افتخار عامر ، مشتاق احمد فیصل ، قیصر انیس خرم، محمد معظم علی، صلاح الدین قاسم ، جواد خالق انصاری، سہیل حفیظ، امجد اقبال ، مظہر اسحا ق اور محمد اشفاق شامل ہیں۔

مزید خبریں :