پاکستان
08 مارچ ، 2013

اجتماعی زیادتیوں کی خبروں پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا سخت نوٹس

اجتماعی زیادتیوں کی خبروں پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا سخت نوٹس

لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں لڑکیوں سے اجتماعی زیادتیوں کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیشن ججوں سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں اجتماعی زیادتی کا شکار دو بہنوں کی اپنی والدہ سمیت خود سوزی کی کوشش اوراوکاڑہ میں پولیس کی لڑکی سے زیادتی کے ملزمان سے ساز باز کا سخت نوٹس لیا اور دونوں اضلاع کے سیشن ججوں کو حکم دیا کہ وہ تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں ، چیف جسٹس نے بصیر پور میں کمسن طالبہ سے زیادتی کی خبر کا بھی سخت نوٹس لیا اوراس معاملے پر روزنامہ جنگ کے مضمون کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

مزید خبریں :