پاکستان
08 مارچ ، 2013

نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے قتل کا مقدمہ خود کشی کی بنیاد پر خارج

نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے قتل کا مقدمہ خود کشی کی بنیاد پر خارج

اسلام آباد … اسلام آباد پولیس نے نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے قتل کا مقدمہ خودکشی کی بنیاد پر خارج کردیا ہے۔ جیو نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے یہ مقدمہ پولی کلینک اسلام آباد کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی اس رپورٹ کی روشنی میں خارج کیا جس میں کامران فیصل کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمے کے اخراج کی رپورٹ متعلقہ مجسٹریٹ کو بھجوانے کے علاوہ تحقیقاتی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ کامران فیصل کی لاش 18 جنوری کو اسلام آباد کے ایک سرکاری ہاسٹل میں ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ کامران فیصل رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر بھی تھے ، اس حوالے سے میڈیا میں ان کی پراسرا ر موت پر متعدد سوالات بھی اٹھائے گئے تھے۔

مزید خبریں :