08 مارچ ، 2013
پشاور…خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ اے این پی کم عمری کی شادی پرپابندی کے حق میں ہے تاہم قانونی سازی میں مذہبی عقیدہ رکاوٹ ہے۔ پشاورمیں عالمی یوم نسواں کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب اورمیڈیاسے گفتگومیں میاں افتخارحسین کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کم عمری کی شادی پرپابندی کا قانون منطورکرناچاہتی تھی لیکن مذہبی عقیدہ آڑے آگیا۔ان کا کہناتھا کہ خواتین کی ترقی کی راہ میں مذہب رکاوٹ نہیں۔تاہم بعض لوگ اس اپنے مقاصد کے لئے مذہب کو استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا اپناکرداربھی خواتین کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبہ میں نگران حکومت کے قیام کے لئے آئینی طریقہ کاراپنایاگیاہے اوراپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی ہے۔ تاہم اگرانہوں نے اپوزیشن جماعتوں کواعتماد میں نہیں لیاتواس کی ذمہ دارحکومت نہیں۔