پاکستان
08 مارچ ، 2013

پشاو رمیں عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے مظاہرہ

پشاو ر…پشاو ر پا سبا ن اور عافیہ موومنٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیئے مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ پشاور پر یس کلب کے سامنے کیا گیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو ممکن بنائے۔ ورنہ قوم انھیں معاف نہیں کرے گی۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ دس مارچ کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جا ئے گا۔

مزید خبریں :