08 مارچ ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ سود ایک گھناوٴنا عمل ہے اوراس پرپابندی کے لئے قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔بیرون ملک سے کاروباری لین دین میں رقم ارسال کرنے کے تنازعہ پر مبنی کے ایک مقدمے میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کا کہناتھا کہ بیرون ممالک سے رقم بھجوانے پربنک پندرہ جبکہ نجی ادارے تیس فیصد کمیشن لیتے ہیں۔جوسراسرظلم ہے۔ان کا کہناتھا کہ قران کریم میں سود کے خلاف سخت احکامات موجود ہیں اورعدالت کے کہنے پرصوبائی حکومت نے قانون سازی بھی کی ہے تاہم نجی منی لینڈنگ اورسود کے حوالے سے قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔