پاکستان
08 مارچ ، 2013

پی پی ارکان کو فنڈز جاری کرنے والے افسران کے نام طلب

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے سیکریٹری خزانہ سے ان افسران کے نام طلب کر لیے ہیں جنہوں نے پابندی کے باوجود وزیر اعظم کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کو 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری خزانہ کو تین روز میں ان افسران کی فہرست پیش کرنے کا کہا ہے جنہوں نے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے تھے،تاہم ان فندز کو آڈیٹر جنرل نے اعتراض لگا کر روک دیاگیا تھا،ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے آڈیٹر جنرل کو خط بھی تحریر کیا ہے جس میں فنڈز روکنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے اس اقدام سے انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :