پاکستان
08 مارچ ، 2013

انتخابات سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے،سردار یاررند

اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ انہوں نے دو روز پہلے پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھجوادیا تھا ، انہیں راستے سے ہٹانے اور انتخابات سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے، لیکن پارٹی نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سردار یار محمد رند کہا کہ ان کے حلقے میں قبل از الیکشن دھاندلی شروع کردی گئی ہے ، ان کے حلقے کے 30ہزار سے زائد ووٹ فہرست سے نکال دیے گئے ہیں جب کہ وہاں ازبک اور افغان باشندوں کوآباد کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے وہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو بھی آگاہ کرچکے ہیں۔ یار محمد رند نے کہا کہ گورنر راج کا مقصد صوبے میں کرپشن روکنا تھا مگر صورتحال اس کے برعکس ہے۔،نواز شریف بلوچستان کے بارے میں مثبت جزبات رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کرپشن اور بدامنی میں ملوث کچھ افراد کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے۔

مزید خبریں :