08 مارچ ، 2013
اسلام آباد…پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے کے سربراہ برائے معاشی امور رابرٹ ڈریسن کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔رابرٹ ڈریسن نے یہ بات کراچی چیمبر میں صنعت کاروں سے ملاقات میں کہی۔ ان کا کہنا تھا نیدرلینڈ پاکستان میں زرعی شعبے سمیت، بندرگاہوں کی تعمیر و ترقی، توانائی اور پانی کو صاف کرکے پینے لائق بنانے کے منصوبوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ رابرٹ ڈریسن کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈ باہمی تجارتی حجم 80کروڑ ڈالر ہے جس میں بڑھنے کی مزید صلاحیت ہے۔اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر ہارون اگر کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کے فروغ سے اجناس کی برآمدی حجم میں بھی اضافہ ہوگا۔