پاکستان
08 مارچ ، 2013

عسکری بجٹ کو پارلیمان لانیوالی ن لیگ میٹرو بس کو بھی لائے،بشارت راجا

لاہور…وزیراعظم کے مشیر محمد بشارت راجا نے کہا ہے کہ عسکری اداروں کے بجٹ کو پارلیمان میں بحث کیلئے لانے والی ن لیگ میٹرو بس منصوبے کی لاگت کو بھی پارلیمان میں لائے تاکہ اُس کی شفافیت سامنے آسکے،ا سٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہور میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے محمدبشارت راجہ کاکہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے میں شفافیت کو مد نظر نہیں رکھاگیا ، اس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا دعویٰ ہے کہ منصوبے پر 30 ارب روپے لاگت آئی جبکہ مسلم لیگ ق کے مطابق70 ارب روپے خرچ ہوئے ،راجہ بشارت نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ن لیگ کا اپنا ادارہ ہے جس سے ن لیگ میٹرو بس منصوبے کی کلین چٹ لینا چاہتی ہے ہے۔ انکاکہناتھا کہ بلدیاتی الیکشن چھ ماہ میں کرانے کی باتیں کرنے والی ن لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کیوں نہ کرائے۔

مزید خبریں :