کھیل
02 مارچ ، 2012

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ ڈیو وٹمور پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ ڈیو وٹمور پاکستان پہنچ گئے

لاہور. . . . . .. ..قومی کرکٹ ٹیم کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالنے کے لئے کوچ ڈیو وٹمور پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ڈیو وٹمور رات گئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچے اور انھوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔ائرپورٹ پر پی سی بی کی طرف سے تو انھیں لینے کوئی نہیں آیا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکار ضرور موجود تھے۔جو انھیں اپنے حصار میں لیے ہوئے گاڑی تک پہنچے۔واضح رہے کہ ڈیو وٹمور نے معاہدے کے وقت ہی انگلینڈ سیریز کے بعد ذمہ داریاں سنبھالنے کی شرط رکھی تھی۔اب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔


مزید خبریں :