08 مارچ ، 2013
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ سپنا خان بازیابی کیس میں آئی جی پولیس،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے 15 مارچ تک جواب طلب کر لیا ،سپنا خان کے والد مثل خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے سپنا خان بازیابی کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا حکم دیا تھا مگر نہ تو ٹیم بنائی گئی ، نہ ہی سپنا خان کو زندہ یا مردہ بازیاب کیا گیا جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود دوست محمد کھوسہ کو گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔