دنیا
09 مارچ ، 2013

دہلی میں اجتماعی زیادتی کا شکار طالبہ کیلئے بعد از مرگ ایوارڈ

دہلی میں اجتماعی زیادتی کا شکار طالبہ کیلئے بعد از مرگ ایوارڈ

واشنگٹن/نئی دہلی…اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی بھارتی طالبہ کو بعد از مرگ امریکا اور بھارت میں خواتین کے عالمی دن پر ایوارڈ دیئے گئے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انٹر نیشنل ویمن آفcourage ایوارڈ دینے کی تقریب واشنگٹن میں ہوئی۔ امریکی خاتون اول مشیل اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری نے دس باہمت خواتین کو ایوارڈ دیئے۔ 23 سالہ بھارتی طالبہ کے لئے بھی بعد از مرگ ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی بھارتی طالبہ کو بھارت میں بھی بعد از مرگ ایوارڈ دیا گیا یہ ایوارڈ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ میں بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے طالبہ کی والدہ کو رانی لکشمی بائی ایوارڈ دیا۔بھارتی طالبہ نئی دہلی میں چلتی بس کے اندر اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں چل بسی تھی۔

مزید خبریں :