09 مارچ ، 2013
لاہور … لاہور کی ماڈل ٹاوٴن کچہری میں سیوریج گیس دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا، گٹروں کے ڈھکن اڑنے سے 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔ ماڈل ٹاوٴن کچہری کے گیٹ کے قریب واقع 3 گٹروں میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکے ہوئے جس سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، دھماکے کی اطلاع پر پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد کچہری کو کلیئر قرار دیدیا۔ بھگدڑ سے 3 افراد معمولی زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق گٹر کے نیچے سے بڑا گندا نالہ گزرتا ہے ، خیال ہے کہ نالے میں گیس بھرنے سے دباوٴ بڑھ گیا اور گٹر کے ڈھکن دھماکے سے دور جاگرے۔