09 مارچ ، 2013
گجرات … مسلم لیگ ق کے رہنما اور نائب وزیراعظم پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کو منشور نہیں بلکہ اپنے دور اقتدار کا حساب دینا چاہئے۔ گجرات کی یونین کونسل 45 میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے پاس یونیورسٹی آف گجرات کی طرح کا کوئی بڑا منصوبہ نہیں، پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں کے بجائے جنگلہ بس سروس، پیلی ٹیکسی، لیپ ٹاپ اور تندوروں میں صوبے کا سرمایہ خرچ کیا، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ مسلم لیگ ق کے دور میں میٹرک تک مفت تعلیم کی گئی تھی، ن لیگ کی حکومت اِسے مزید آگے بڑھا کر بی اے تک مفت کردیتی۔