09 مارچ ، 2013
سیالکوٹ…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ لشکر جھنگوی کی سرپرستی چھوڑ کر پٹواریوں اور تحصیل داروں کی کرپشن پر توجہ سے۔اگر ہمارے کہنے پر بروقت دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کر لی جاتی تو کراچی اور کوئٹہ سانحہ نہ ہوتا۔ سیالکوٹ میں ایوان صنعت وتجارت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل سے گٹھ جوڑ کر کے پنجاب حکومت نے اپنے مطابق روپورٹ شائع کر وائی ہے۔مگر جب میں وائٹ پیپر لے کر عوام کے سامنے آؤں گا تو عوام کو حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کرپشن لاقانونیت اوردہشت گردی جیسے واقعات پر قابو پا لیا ہے اور آج کوئی بھی شہری سندھ اور بلوچستاں میں بغیر کسی خوف و خطر آسانی سے گھوم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ چالیس اینکروں کے ساتھ ٹی وی پر مناظرہ کر لیں حقیقت سامنے آجائے گی۔میرے پاس کوئی جادو نہیں کہ میں ہر واقع کی پہلے اطلاع کرتا ہوں یہ صرف تجربہ ہے۔